قائد انقلاب كی فلسطين كی حمايت میں ہونے والی كانفرنس" میں شركت

IQNA

قائد انقلاب كی فلسطين كی حمايت میں ہونے والی كانفرنس" میں شركت

سياسی گروپ: " فلسطين پاسداری كا مظہر " كےعنوان پر فلسطين كی حمايت میں چوتھی كانفرنس ۴ اور ۵ مارچ كو تہران میں منعقد ہوئی جس كی افتتاحی تقريب میں قائد انقلاب آيت اللہ سيد علی خامنہ ای نے شركت كی اور اس تقريب سے خطاب كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق فلسطين كی حمايت میں چوتھی عالمی كانفرنس تہران میں منعقد كی گئی۔ اس كانفرنس كی پہلی نشست كا آغاز تلاوت كلام پاك سےہوا۔ جس كے بعد حجۃ الاسلام والمسلمين محتشمی پور جو كہ كانفرنس كے جنرل سيكرٹری ہیں نے تمہيدی گفتگو اور سپاسنامہ پيش كيا جس كے بعد آيت اللہ خامنہ ای نے تقريب سے افتتاحی خطاب فرمايا۔ ان كےبعد اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے خطاب كيا ان كے خطاب كے بعد كئی اسلامی ممالك سےآئے ہوئے پارليمنٹ كے اسپيكرز نے خطاب كيا جن میں تقريباً ۱۵ اسپيكر كا نام ليا گيا ہے۔ دنيا كے ۸۰ ممالك كے پارليمانی وفود نے اس كانفرنس میں شركت كی اور فلسطين كی حمايت میں اپنا نقطہ نظربيان كيا۔ ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے كانفرنس كے اہداف و مقاصد پر تفصيل سےروشنی ڈالی۔ یہ كانفرنس دو روز تك جاری رہی جس میں ۲۰ ممالك كے اسپيكر اور انسانی حقوق كے ماہرين اور سياسی وفد شريك ہوئے اور فلسطين كی حمايت اور اسرائيلی مظالم پر اپنا موقف دہرايا۔
372516