بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر مملكت نے " فلسطين كی حمايت میں منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئےكہا كہ اس كانفرنس كا شرم الشيخ كے اجلاس سے فرق انسان كے شيطان سے فرق جيسا ہے۔ انھوں نے كہا كہ فلسطين كے واقعہ پر تمام آزاد اقوام اور ملل نے غم وغصے كا اظہار كيا ہے۔ اور اس جہاد میں ايك طرف پاكيزہ ، عدل و انصاف كے مبنی محاذ تھا اور دوسری طرف اشرار اور باطل قوت صف آرا تھی۔ اس سوال كےجواب پر كہا كہ اسلامی ممالك كی قانونی چارہ جوئی ثمر آور ہو گی يا نہیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ چارہ جوئی كامياب ہوگی اور اسرائيلی جنگی مجرمين پر فرد جرم عائد ہو گی اور بالاخر اسرائيل نابود ہو گا۔
373138