حضرت رسول اكرم (ص) كا ميلاد مسعود اسلامی مذاہب كا نقطہ مشترك

IQNA

حضرت رسول اكرم (ص) كا ميلاد مسعود اسلامی مذاہب كا نقطہ مشترك

اعزازی خبرنگار/خليل حق شناس: ايران كے ايك شہر "كلالہ" میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نےہفتہ وحدت كے موقع پر كہا كہ رسول اسلام (ص) كا ميلاد باسعادت اسلامی فرقوں كا مشتركہ نقطہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے كلالہ شہر میں انچارج حجۃ الاسلام " سيد خليل صفی الحسينی" نے كہا ہے كہ علمائے كرام ، مذہبی تنظيموں اور مختلف اداروں كے اعلی عہدہ داروں كو چاہیے كہ امسال ہفتہ وحدت كی مناسبت سے گزشتہ سال سے بہتر پروگرام منعقد ہونے چاہيیں۔ انھوں نے ہفتہ وحدت كے جشن كو بہترين انداز میں منانے پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ مذكورہ علاقے میں مختلف اقوام اور فرقوں كے باعث اس مقدس موقع پر بہترين فضا ديكھنے میں آئے گی اور مختلف مذاہب كا نقطہ مشترك بھی آنحضرت كی ولادت باسعادت ہے۔
373242