غزہ كانفرنس مسلمانوں كی طرف سےمظلوموں كی حمايت كا عزم راسخ ہے

IQNA

غزہ كانفرنس مسلمانوں كی طرف سےمظلوموں كی حمايت كا عزم راسخ ہے

سماجی گروپ: ايرانی شہر ماكو كے امام جمعہ نے تہران میں غزہ كی حمايت كےحوالے سے منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس سےمسلمانوں كے مظلوموں كی حمايت كےعزم راسخ كا اندازہ لگايا جا سكتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی 'ايكنا" شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كےمطابق ماكو شہر كےامام جمعہ حجۃ الاسلام " مير حيدر موسوی" نےنماز جمعہ كے خطبوں میں كہاكہ تہران میں غزہ اور فلسطينی مظلوموں كی حمايت میں عالمی كانفرنس كا انعقاد اس بات كی دليل ہے كہ تمام مسلمان دنيا كے مظلوموں كے ہمدرد ہیں اور اس كانفرنس نے دشمنوں كی نيندیں اڑا دی ہیں انھوں نے كہا كہ كفار اور فاسقوں كو ايران اور مسلمانوں كا دشمن ہی ہونا چاہیے كيونكہ اگر ہم ان كے دوست ہوں گے تو ان جيسے ہی ہو جائیں گے اور ہمارا فخر اسی میں ہے كہ ہم مظلوموں كے حامی ہیں۔
373888