لاريجانی : سوڈان كے خلاف عدالتی حكم اسرائيلی مجرموں كے خلاف اقدامات كو سبو تاژ كرنا ہے

IQNA

لاريجانی : سوڈان كے خلاف عدالتی حكم اسرائيلی مجرموں كے خلاف اقدامات كو سبو تاژ كرنا ہے

سياسی گروپ: ايرانی اسپيكر علی لاريجانی نے سوڈانی صدر مملكت سےملاقات میں كہا كہ سوڈان كے خلاف عدالتی حكم اسرائيلی مظالم سےدنيا كی توجہ ہٹانے اور ان كے خلاف كاروائی كو سبوتاژ كرنے كے لیے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علی لاريجانی نے خرطوم میں جمعہ كے دن عمر البشير سے ملاقات كی اور كہاكہ سوڈان اسلامی ممالك میں نماياں حيثيت ركھتا ہے اور اس كا استكبار كے خلاف موقف قابل تعريف ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالك كے درميان سوڈان كی پاليسی كو عزت اور وقار پر مبنی قرارديتے ہوئےكہا كہ ان آخری ايام میں اسرائيليوں پر فرد جرم عائد كرنے كے بجائے حماس كے حاميوں كو زير عتاب لايا جا رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ تہران كی كانفرنس كےدوران ہی ہم متوجہ ہو گئے كہ سوڈان كے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ لہذا ہم نے اس ملك كی حمايت میں بيانیہ بھی صادر كياہے۔ انھوں نے اس معاملےكو مسلمانوں كی توہين قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس عدالت كا فيصلہ قانون كے مطابق نہیں ہے اور ہم مسلمان ہونے كے ناطے اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے كہ اس ملك كا سفر كریں اور اپنی حمايت كا سوڈان كو يقين دلائیں۔
373943