غزہ كی جنگ مغرب اور اسرائيل كےحاميوں كے لیے رسوائی كی سند ہے

IQNA

غزہ كی جنگ مغرب اور اسرائيل كےحاميوں كے لیے رسوائی كی سند ہے

سياسی گروپ: ايران كی سلامتی كونسل كے سربراہ نے غزہ كی جنگ كو مغرب اور اسرائيل كے حاميوں كے لیے رسوائی كی سند قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كی سلامتی كونسل كے سربراہ سعيد جليلی نے فلسطينی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر اور فلسطين پارليمنٹ كےنمائندوں سے ملاقات میں ۲۲ روزہ جنگ میں اسرائيل كے غير انسانی اقدامات كا حوالہ ديتےہوئے كہا ہے كہ اسرائيل اور اس كےحامی نہ صرف غزہ كےمظلوموں سے انتقام لينا چاہتےتھے بلكہ فوجی اور سياسی قوت سے فلسطينيوں كی مزاحمت كو كچلنا ہے چاہتے تھے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ محاصرے اور وحشيانہ حملوں كے باوجود فلسطينی مزاحمت جاری ہے۔ فلسطينی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر احمد بحر نے غزہ كے لوگوں كی ثابت قدمی كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كے لوگوں نے سخت ترين حالات میں بھی مزاحمت كی حمايت كی اور اس وقت بھی وہ اپنے ايمان، عقيدے اور اقدار كے دفاع میں ثابت قدم ہیں ۔ انھوں نے فلسطين كے لیے اسلامی جمہوریہ ايران كی حمايت كا شكریہ ادا كرتےہوئے كہا كہ فلسطينی اقدار ہميشہ زندہ جاويد رہیں گی۔
373955