" پال ٹاك" كا فكری اور دينی انحراف كی اصلاح میں كردار

IQNA

" پال ٹاك" كا فكری اور دينی انحراف كی اصلاح میں كردار

بلاگ گروپ :انٹرنیٹ پر بات چيت يا " پال ٹاك" میں دينی اور مذہبی عناوين پر گفتگو كا معاشرے میں فكری اور دينی اصلاح میں خاص كردار ہے۔
رضوی انٹرنیٹ كے " پال ٹاك" كےایڈمن ہاشمی نژاد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس روم میں دينی موضوعات پر گفتگو كرنے والے افراد كا فكری انحرافات كی اصلاح اور مذہبی معلومات كی افزائش میں بہت كردار ہے۔ انھوں نے كہا كہ جو لوگ فكری انحرافات میں مبتلا ہیں وہ اديان الہی كےعقائد پر ايمان نہیں ركھتے۔ انھوں نے رضوی پال ٹاك كی چھ سالہ كاركردگی رپورٹ پيش كرتےہوئے كہا كہ ہمارے روم كی یہ خصوصيت ہے كہ ہم مستحكم اسلامی استدلال كےذريعہ اپنے مخاطبين كو معلومات فراہم كرتے ہیں اور ہماری كوشش ہے كہ دين اسلام كو پوری دنيا میں مستدل طريقے سےمتعارف كروايا جائے۔
373660