بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے استاد حجت الاسلام والمسلمين "راشد يزدی" نے گزشتہ روز حرم امام رضا علیہ السلام میں گفتگو كرتےہوئے كہا كہ اگر انسان خدا كے علم و قدرت پر توجہ كرے تو انسان كی اپنی قدرت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ حجت الاسلام راشد يزدی نے كہا كہ خلوص سے انجام پانےوالا ہر عمل خدا كی بارگاہ میں مورد قبول ہے اور اگر مسلمان عدل اور حق و انصاف كے لیے قيام كریں تو سماج میں ان كا وجود ہميشہ باقی رہتا ہے اور اخروی زندگی میں ان كا مقام بہت بلند ہوتا ہے۔
374845