قرآن و سنت كی روشنی میں وحدت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قرآن و سنت كی روشنی میں وحدت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ: ۱۳ مارچ ۲۰۰۹ء كو قرآنی ثقافتی مراكز میں قرآن و سنت كی روشنی میں وحدت كے موضوع پر سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی فرقوں كے درميان وحدت كو فروغ دينا ہے۔ ايران میں مقيم غيرملكی دينی طلباء اور قرآنی سرگرميوں میں دلچسپی ركھنےوالے افراد اس سيمينار میں شركت كریں گے اور قرآن و سنت كی روشنی میں وحدت، سيرہ نبوی (ص) اور وحدت اور اس كی ضرورت جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔ اس سيمينار میں غير ملكی دينی طلباء وحدت كے موضوع پر ۵ مقالے پڑہیں گے۔
374713