پيكنگ كی مساجد میں جشن عيد ميلاد النبی (ص) كا انعقاد

IQNA

پيكنگ كی مساجد میں جشن عيد ميلاد النبی (ص) كا انعقاد

اعزازی خبرنگار/مصطفی عيدی: پيغمبر اكرم (ص) كےميلاد با سعادت كے مقدس اور پر مسرت موقع پر چينی مسلمانوں نے پيكنگ كی مساجد میں عيد ميلاد النبی (ص) كےجشن منانے كی تيارياں مكمل كر لی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ ان محافل میں قرآن حكيم كی تلاوت اور پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت طيبہ پر مقررين خطاب كریں گے اور مسلمانوں كو آپ (ص) كی سيرت پاك كی پيردی كرنے پر تشويق كریں گے پيكنگ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج محمد جواد آقا صبری نے اس شہر كی ايك مسجد میں حاضری دی اور وہاں كے مسلمانوں كو اس عظيم اور پر مسرت موقع پر مباركباد پيش كی ہے۔ انھوں نے مسجد كے امام جماعت سےملاقات كی اور مسلمانوں كےحالات پر تبادلہ خيال كيا ہے۔ اس مسجد كےگردو نواح میں تقريباً ۷۰۰ افراد آباد ہیں۔آقاصبری نے مسلمانوں كے درميان اچھے تعلقات اور باہمی احترام كی ضرورت پر زور ديا۔انھوں نے پيغمبر اكرم (ص) كی علمی سيرت پر مشتمل كتابیں اور قرآن كا ہدیہ مسجد كے امام مسجد كی خدمت میں پيش كيا ہے۔
375235