ڈپٹی اسپيكر ونزويلا: ونزويلا ملت فلسطين كی حمايت كا پابند ہے

IQNA

ڈپٹی اسپيكر ونزويلا: ونزويلا ملت فلسطين كی حمايت كا پابند ہے

سياسی گروپ: ونزويلا كے ڈپٹی اسپيكر نے تہران میں فلسطين كے عنوان پر ہونے والی عالمی كانفرنس میں علی لاريجانی سے ملاقات میں كہا كہ ہمارا ملك فلسطين كی حمايت كا پابند ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ونزويلا كے ڈپٹی اسپيكر نےتہران میں فلسطين كی حمايت كے عنوان پر كانفرنس میں شركت كی اور كانفرنس كے بعد ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی سےملاقات كی۔ اس ملاقات میں لاريجانی نے مختلف ممالك كےو فود كا تذكرہ كيا اور كہا كہ مسئلہ فلسطين تمام دنيا كی اقوام كے نزديك با اہميت مسئلہ ہے اور دنيا كے لوگ فلسطين كےمسائل میں بہت دلچسپی ركھتے ہیں۔ لاريجانی نے ونزويلا كے ڈپٹی اسپيكر كی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات كے فروغ پر زور ديا۔ ونزويلا كے ڈپٹی اسپيكر نے فلسطين كے عنوان پر كانفرنس منعقد كرنے پر علی لاريجانی اور ايران كی تعريف كی اور كہا كہ ہمارا ملك ملت فلسطين كی حمايت كا پابند ہے اور ايسی كانفرنسیں ملت فلسطين كی مشكلات اور مسائل كے حل كے لیے موثر ثابت ہو نگی۔
375203