مليشيائی مبلغ:شيعہ يعنی قرآن و عترت كا پيروكار

IQNA

مليشيائی مبلغ:شيعہ يعنی قرآن و عترت كا پيروكار

سماجی گروپ: قرآنی سرگرميوں كا مقصد شيعہ كے خلاف لگائےجانے والے الزامات كابالعموم اور قرآن كے حوالے سے بالخصوص جواب دينا ہے كيونكہ شيعہ يعنی قرآن اور عترت كا پيروكار اور ہماری ذمہ داری بھی یہی ہے كہ ہم قرٓن كے سنگ رہیں۔
مليشيائی مبلغ اور الحجت انسٹیٹيوٹ كے انچارج سيد حسن العطاس نے رسول اعظم قرآنی ادارے كا دورہ كيا اور بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ انسٹیٹيوٹ ملائيشيا میں مستقل بنيادوں پر كام كر رہا ہے اور اس كے مختلف شعبے ہیں جن میں ايك سرگرم شعبہ خواتين كا ہے جو " مدينۃ العلم كے نام سے كام كر رہا ہے۔ اس شعبہ میں خواتين ثقافتی امور میں مصروف ہیں اور اس میں حضرت پيغمبر اكرم (ص) كے حضرت خديجہ (س) سے ازدواج كی مناسبت سے عظيم جشن اور سيمينار كا پروگرام كيا جائے گا۔ سيد حسن العطاس المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی قم كے فارغ التحصيل ہیں جنہوں نے اپنے ملك میں جا كر جوانوں اور نوجوانوں كی تربيت كے لیے مدرسہ قائم كيا اور اس كے ساتھ ايك لابئريری بھی قائم كی جس میں تفاسير قرآن وغيرہ پر مشتمل ۳۰۰۰ كتب كا ذخيرہ موجود ہے۔ سيد حسن العطاس نے كہا كہ آج زندگی كےپيشرفتہ ہونے كے ساتھ لوگوں كی دينی امور میں رفتار آہستہ آگے بڑھ رہی ہےاور جوانون میں كام كرنا آج كے دور میں بہت موثر ہے۔
373006