لاہور میں ميلاد مصطفی(ص) بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

لاہور میں ميلاد مصطفی(ص) بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

اعزازی گروپ/سيد كوثر عباس موسوی: گزشتہ رات پاكستان كے شہر لاہور میں ميلاد پيغمبر اكرم (ص) كی مناسبت سے ميلاد مصطفی نامی بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كے لاہورمیں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كا اہتمام " منہاج القرآن" ادارے نے كيا تھا اور یہ كانفرنس مينار پاكستان لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس میں جو رات بھر جاری رہی ۔پاكستانی علماء اور دانشوروں كےعلاوہ بعض غير ملكی علماء اور دانشوروں نے بھی شركت كی۔ ادارہ منہاج القرآن پاكستان كے سربراہ علامہ ڈاكٹر "طاہر القادری" نے اس كانفرنس میں اپنے خطاب میں سيرت پيغمبر اسلام (ص) بيان كرتے ہوئے كہا بشر كی مشكلات كا حل سيرت پيغمبر اسلام (ص) پر عمل كرنے میں ہے۔ اس كانفرنس كے اختتام پر پاكستان كے معروف نعت خواں نے پيغمبر اسلام (ص) كی شان میں نعت خوانی كی۔ ياد رہے كہ اہل سنت كے مسلك كے مطابق ميلاد پيغمبر اسلام (ص) ۱۲ ربيع الاول كو ہے۔
375784