دمشق میں " خاندان اور سيرت پيغمبر اكرم (ص) " كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

دمشق میں " خاندان اور سيرت پيغمبر اكرم (ص) " كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: ۷ مارچ ۲۰۰۹ء كو شام كے دارالحكومت دمشق میں " خاندان اور سيرت پيغمبر اكرم (ص) كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔ اس سيمينار كا اہتمام دمشق میں ايرانی قونصل خانے نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پيغمبر اسلام (ص) كے ميلاد كی مناسبت سے اس سيمينار كا انعقاد كيا گيا تھا۔ اس سيمينار میں شامی پروفيسر " محمد خير الشعال" اور معروف رائٹر " حنان لحام" نے خطاب كيا۔ محمد خير الشعال نے اپنے خطاب میں كہاكہ دين اسلام نے خاندان كو بہت اہميت دی ہے اور خاندان كے بارے میں اسلام نے بڑے اچھے قوانين پيش كیے ہیں۔
374812