بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق آسٹريا كے دارالحكومت وين میں خاتم الانبياء حضرت محمد بن عبداللہ اور ولايت و امامت كے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق (ع) كے ميلاد كی مناسبت سےجشن كی باشكوہ تقريب منعقد ہو گی۔ جشن كی یہ تقريب ۱۴ مارچ ۲۰۰۹ء كو شہر وين میں مركز امام علی (ع) میں منعقد ہو گی جس میں حجت الاسلام والمسلمين " رمضانی " خطاب كریں گے۔ تلاوت قرآن مجيد سے اس تقريب كا آغاز ہو گا۔ اس كے بعد امام علی (ع) اسكول كے طلباء اشعار پڑہیں گے اور اس تقريب كے اختتام پر مہمانوں كی پذيرائی كی جائےگی۔
375540