امام جمعہ: سوڈانی صدر كے بارے میں لاھہ" كی عدالت پر اعتراض كا منحصر راستہ وحدت مسلمين ہے

IQNA

امام جمعہ: سوڈانی صدر كے بارے میں لاھہ" كی عدالت پر اعتراض كا منحصر راستہ وحدت مسلمين ہے

سياسی گروپ: سوڈانی صدر كے خلاف " لاھہ" عدالت كا فرد جرم اس ملك كی حكومت اور ملت كی توہين ہے اور اس بے انصافی پر اعتراض صرف مسلمانوں كےاتحادو وحدت سے ہی ممكن ہو گا۔

ايران كے شہر پيرانشہر كے امام جمعہ مصطفی محمودی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' سےبات چيت كرتےہوئے كہاہے كہ امريكہ اور اس كی طرف دار حكومتیں غزہ اور دنيا كے كئی دوسرے علاقوں میں نسل كشی، خواتين كا قتل، بچوں پر ظلم وستم روا ركھے ہوئے ہیں اور ان سب مظالم كے ساتھ حقوق انسانی كے جھوٹے دعوے بھی كر رہی ہیں۔ انھوں نے عرب ممالك كے معنی خيز خاموشی پر تنقيد كرتےہوئے كہا كہ جو لوگ اصلی مجرموں يعنی اسرائيلی ستمگروں كو ڈھونڈنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے كہ وہ اپنی ذمہ داريوں سے عہدہ برآمد ہوں۔ انھوں نے كہا كہ اس عدالت نے سوڈانی صدر كے خلاف یہ حكم اس لیے صادر كيا ہے كيونكہ وہ فلسطينی عوام كی حمايت كرتے تھے جبكہ اس عدالت نے اسرائيلی مظالم كے خلاف كوئی اقدام نہیں كيا اور مہر سكوت لگا ركھی ہے انھوں نے استكباری مظالم كے خلاف آواز اٹھانے پر تاكيد كی اور كہا كہ تمام مسلمان ممالك متحد ہو كر اس " لاھہ" كی عدالت كے حكم پر اعتراض كریں اور تب ہی جا كر یہ اعتراض موثر واقع ہو گا۔
375265