مشہد كی اوپن يونيورسٹی میں علمی كونسل كے ركن " ڈاكٹر رحيمی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام رضا (ع) اور اہل بيت (ع) اسلامی دنيا كا سرمایہ ہیں ان كی پيروی اسلام كے مفاد میں ہے ان سے دور ہونا مسلمانوں كے ضرر میں ہے۔ انھوں نے وحدت اسلامی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی مشتركات پر مختلف فرقوں ، گروہوں اور افراد كا اكٹھا ہو جانا وحدت اسلامی كہلاتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے درميان وحدت كے فقدان كی وجہ سے فلسطين پر قبضہ ، پسماندگی اور مسلمانوں كے امور میں اغيار كی مداخلت جيسےمسائل پيدا ہو سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ ہمارے ملك میں استقلال ہے ليكن دوسرے اسلامی ممالك كی سرنوشت میں اغيار مداخلت كر رہے ہیں۔
375977