بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۱۲ربيع الاول كو پيغمبر اسلام (ص) كے ميلاد كی مناسبت سے اردن كے مختلف شہروں میں جشن كی تقريبات منعقد ہوئیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق ہر شہر میں اس كی مخصوص آداب و رسوم كےمطابق تقريبات منعقد ہوئیں۔ اردن كے بہت سے علاقوں میں اس دن فقراء میں مٹھائياں اور خوراك تقسيم كی گئی۔ ۱۲ ربيع الاول كو اردن كے دارالحكومت " امان"كی سٹركوں پر چراغاں كيا گيا تھا۔ اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی طرف سے اس دن لوگوں میں سيرت نبوی (ص) كے موضوع پر لٹريچر تقسيم كيا گيا۔ ياد رہے كہ اردن كےلوگ عيد ميلاد النبی (ص) اردن كی سب سے بڑی عيد كے طور پر مناتے ہیں۔
376695