IQNA

اعزازی گروپ/سيد كوثر عباس موسوی: پاكستان كےشہر كراچی میں رواں ماہ كی ۱۱تاريخ سے ليكر ۱۷ تاريخ تك ہفتہ قرآن منايا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پاكستان میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ہفتہ وحدت اور رسول اكرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے پاكستان كے شہر كراچی میں ہفتہ قرآن منايا جا رہا ہے جس میں ايرانی قراء ' سياف زادہ" اور " علی احمدی" شركت كر رہے ہیں۔ ہفتہ قرآن كےحوالے سے كراچی كی مختلف مساجد اور ، امام بارگاہوں میں پروگرام ہو رہے ہیں۔ كراچی میں اس ہفتہ قرآن كااہتمام اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے اور بنياد قرآن كراچی كے باہمی تعاون سےكيا گيا ہے۔
376684