حوزہ علمیہ شيراز كی اساتذہ يونين كی طرف سے سعودی عرب كے حالیہ واقعات كی مذمت

IQNA

حوزہ علمیہ شيراز كی اساتذہ يونين كی طرف سے سعودی عرب كے حالیہ واقعات كی مذمت

سماجی گروپ: حوزہ علمیہ شيراز كی اساتذہ يونين نے ايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں بعض شدت پسند وہابيوں كی طرف سے حرم نبوی (ص) كی ہتك حرمت كرنے پر سخت مذمت كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیہ میں شديد افسوس كا اظہار كرتے ہوئے بعض متعصب اور شدت پسند سعودی وہابيوں كی شديد مذمت كی گئی ہے۔ جنہوں نے مدينہ منورہ میں حرم شريف نبوی (ص) كے جوار میں اسلام كا چہرہ مخدوش كرنے كا بدترين اقدام كيا ہے اور امربالمعروف اور نہی عن المنكر كے نام پر مسلمانوں كے قتل اور انہیں زخمی كرنے كا ارتكاب كيا ہے ان كا یہ بیہمانہ اقدام ہی سب سے بڑا منكر ہے۔ یہ وہی افراد ہیں جنہوں نے اسرائيل كے وحشيانہ مظالم پر معنی خيز سكوت اختيار كيا بلكہ ان كی در پردہ حمايت بھی كی۔ بيان میں ان غير انسانی اقدامات كی شديد مذمت كرتے ہوئے سعودی عرب كے مظلوم شيعوں سے اظہار ہمدردی كيا گيا ہے اور اسلامی معاشروں دانشوروں اور عالمی اداروں سے اپيل كی ہے كہ وہ آئندہ ايسے اقدامات كا راستہ روكنے كے لیے سنجيدہ رد عمل دكھائیں۔
375795