بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ بغداد میں ايرانی سفير حسن كاظمی قمی اور عراقی وزير مواصلات عامر عبدالجبار كی بغداد میں ايك ملاقات ہوئی جس میں ايرانی اور عراقی زائرين كی آمدورفت میں سہولت فراہم كرنے كی غرض سے دونوں ممالك نےمشتركہ كمپنياں تاسيس كرنے پر تبادلہ خيال كيا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالك كےدرميان مشتركہ مسائل پر بھی گفتگو كی گئی ہے۔ حال ہی میں ايران كے كئی شہروں اور نجف اشرف كے درميان پروازوں كےدرميان طے ہونےوالے معاہدے كے تحت ہر ہفتہ ۱۴ پروازیں ايران سے نجف اشرف آمدورفت كریں گی۔
375928