جنوبی آفريقہ میں "جلوس مصطفی" ريلی

IQNA

جنوبی آفريقہ میں "جلوس مصطفی" ريلی

سماجی گروپ: عيد ميلاد النبی (ص) كے پر مسرت موقع پر جنوبی آفريقہ میں " جلوس مصطفی" كے نام پر اس علاقے كے مسلمانوں نے عظيم ريلی نكالی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "جلوس مصطفی" نامی ريلی پرتوريا" شہر كی مركزی شاہراہوں سےگزری جس میں ايرانی قونصلیٹ كے انچارج محمد حسين محمدی نے بھی شركت كی ہے۔ ريلی كے شركاء نےرنگا رنگ پرچم اٹھا ركھے تھے اور نعرہ تكبير كی صدائیں ہر طرف گونج رہی تھیں۔ اس ريلی كےاختتام پر مختلف افراد نے خطاب كيا جس میں انھوں نے تمام مسلمانوں كو اس مبارك دن كی مبارك باد پيش كرنے كے ساتھ ساتھ اتحاد و وحدت كی بھی اپيل كی ہے اور كہا ہے كہ یہی وہ عنصر ہے جس سے دشمن كا مقابلہ كيا جا سكتا ہے ۔شركاء نے اسرائيل كی مذمت كرتےہوئےغزہ كے عوام كی بھر پور حمايت كا بھی اعلان كيا ہے۔
377300