بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كےچيف جسٹس آيت اللہ سيد محمود ہاشمی شاہرودی نے ۱۴ مارچ ۲۰۰۹ء كو صوبہ لرستان كے قبائل كےسرداروں سے ملاقات میں حضرت محمد (ص) اور امام جعفر صادق علیہ (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے امام زمانہ (عج)، قائد انقلاب اسلامی اور ملت ايران كو تبريك پيش كی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آج اسلام اور ايران سربلند ہیں اور یہ افتخار ايرانی غيور ملت كی قربانيوں كا نتيجہ ہے۔ ايرانی چيف جسٹس نے اپنی گفتگو كے اختتام میں كہا كہ خداوند متعال ہمیں ايرانی ملت كی خدمت كی توفيق دے كيونكہ ميرا عقيدہ ہے كہ لوگوں كی خدمت عظيم مرتبہ ركھتی ہے۔
378018