آيت اللہ مكارم شيرازی :قرآن مجيد مسلمانوں كے اتحاد كا محور ہے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :قرآن مجيد مسلمانوں كے اتحاد كا محور ہے

سياسی وسماجی گروپ: قرآن مجيد خداوند عالم كا نورانی كلام، بشر كے لیے دستور العمل اورمسلمانوں كےدرميان اتحاد كا محور ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۱۱مارچ ۲۰۰۹ء كو كاشان میں منعقد ہونے والے " اخلاق قرآنی" سيمينار كو آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنا پيغام بھيجا جس میں انھوں نے دشمنوں كی يلغار كے مقابلے میں مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت دی اور كہا كہ دشمنوں سے مقابلےكا بہترين راستہ یہ ہے كہ سب قرآن كےگرد جمع ہو جائیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ قرآن مجيد ايك ايسا رشتہ ہے كہ جو تمام مسلمانوں كے دلوں كو ايك دوسرےسے جوڑ ديتا ہے اور سورہ آل عمران كی آيت نمبر ۱۰۳ اسی مطلب كی طرف اشارہ كرتی ہے۔انھوں نے اپنے اس پيغام میں سورہ مائدہ كی آيت نمبر ۱۵ اور ۱۶ كا حوالہ ديتےہوئےكہا كہ حبل اللہ سےتمسك كا مطلب اس كتاب كی تعليمات سےتمسك ہے ۔انھوں نے كہاكہ مومنين اس كتاب مقدس كی رہنمائی میںاختلاف اور پراگندگی سےنجات حاصل كریں گے اور اسلامی اخوت قائم كریں گے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے ناجوانوں كو خطاب كرتےہوئے كہا كہ مجھے اطمينان ہے كہ آپ قرآن مجيد اور اس كی سعادت بخش تعليمات سےآگاہی حاصل كر كے خوشبختی كے راستے كو طے كر رہے ہیں ۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ہر روز نماز صبح كے بعد قرآن مجيدكی چند آيات كی تلاوت كریں ان كےمعانی پر غور كریں اور انہیں اپنی زندگی میں لاگو كریں تاكہ آرام دہ، آسودہ خاطر اور ترقی سے لبريز زندگی كا ذائقہ چكھیں۔
377456