پيغمبر اسلام (ص) كی سوانح حيات پر روس میں كتاب كی اشاعت

IQNA

پيغمبر اسلام (ص) كی سوانح حيات پر روس میں كتاب كی اشاعت

ثقافتی گروپ: روس میں ايرانی قونصل خانے كی كوششوں سے روسی زبان میں پيغمبر اسلام (ص) كی سوانح حيات شائع ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كےمولف " ابوخليل شااوكی" نے مذكورہ كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) كے حالات زندگی اور ان كے غزوات كو بيان كيا ہے۔ اس كتاب كا ايك حصہ تصاوير سےمختص كيا گيا ہے اور قارئين كو پيغمبر اسلام (ص) كی حيات طيبہ سے آشنا كرنےكے لیے تصاوير كےذيل میں توضيحات بھی دی گئی ہیں۔ یہ كتاب ۲۸۸ صفحات پر مشتمل ہے اور " ايلياد" پبلشرز نےاسے شائع كيا ہے۔
378684