بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزير ثقافت و مذھبی امور صفار ہرندی نے بائيسویں عالمی وحدت كانفرنس كی اختتامی تقريب میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ مسلمانوں كےدرميان اغيار كا وجود مسلمانوں كی مشكلات كی اصلی وجہ ہے۔ انھوں نے كہاكہ بعض اقوام ، فرقوں میں اختلاف پايا جاتا ہے ليكن جب اصلی عوامل كا تجزیہ كيا جائے اور ان كی تہہ تك پہنچا جائے تو یہ سب فتنے دشمنوں كی طرف سے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے افسوس كے ساتھ كہا كہ دنيائے اسلام كی سب سے بڑی مشكل یہ ہے كہ شدت پسند عناصر اور فرق واريت كو ہوا دينے والے افراد كو بعض اسلامی ممالك كی سرپرستی حاصل ہے اور جب بھی اسلامی ممالك اس چيز میں موفق ہو گئے كہ وہ دشمنان اسلام وخدا كے ہاتھوں كو امت اسلامی سے منقطع كر دیں تو اس دن اسلامی دنيا میں آرام وسكون حكم فرما ہو جائے گا۔
378382