متكی كی ملك عبداللہ سے ملاقات: فرقہ واريت، امت اسلامی كو كمزور كرنے كی سازش ہے

IQNA

متكی كی ملك عبداللہ سے ملاقات: فرقہ واريت، امت اسلامی كو كمزور كرنے كی سازش ہے

سياسی گروپ: ايرانی وزير خارجہ منوچہرمتكی نے فلسطين گروہوں كے درميان اتحاد اور عرب و اسلامی ممالك كے درميان مصالحت كے حوالے سے كہا كہ امت اسلامیہ كےدرميان اختلاف ايجاد كرنا دشمن كی سازش ہے جس سے مقابلے كی بھر پور جدوجہد كی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزير خارجہ منوچہر متكی نے رياض میں سعودی فرمانروا ملك عبداللہ سے ملاقات كی ہے۔انھوں نے كہا كہ دو طرفہ تعلقات كے لیے نئی تحريك كی ضرورت ہے اور بين الاقوامی حالات كا تقاضا ہے كہ دونوں ممالك كے درميان زيادہ سے زيادہ تبادلہ خيال ہونا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ ہمارے مخالف محاذ كو پےدرپے شكست كا سامنا كرنا پڑا ہے اور امت اسلامی كو كئی مقامات پر كاميابی نصيب ہوئی ہے۔ متكی نے فلسطينی گروپوں كے درميان اتحاد اور عرب اور اسلامی ممالك كے درميان مصالحت كےحوالے سے كہا كہ اختلاف اور دوئيت ايجاد كرنا دشمن كی سازش ہے جس سےمقابلے كی ہر ممكنہ كو شش كی جائے۔ ملك عبداللہ نے ايرانی صدر اور قائد انقلاب كو سلام كےعلاوہ كہا كہ میں ايرانی قوم اور حكومت كے احترام كا قائل ہوں اور ہمارے ايران سےتعلقات ،اسلامی اعتقادات ، برادرانہ اور سچائی و محبت پر استوار ہیں۔
378337