بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے علماء نے عيد ميلاد النبی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے كابل میں ايك عظيم الشان جشن كا انعقاد كيا تھا جس میں اس شہر كے ہزاروں مسلمانوں نے شركت كی تھی۔ جشن كی اس تقريب میں مقررين نے خطاب كرتےہوئے كہا كہ اس وقت دنيا كے ۵۰ سے زائد ممالك میں اسلام كے سچے پيروكار موجود ہیں اور پوری دنيا میں اسلام كے ماننے والوں كی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سب كچھ پيغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) كی تعليمات كی وجہ سے ہے۔
378265