رہبر معظم نے نئے سال كے آغاز میں مشہد مقدس میں كئی ملين زائرين سے خطاب كيا

IQNA

رہبر معظم نے نئے سال كے آغاز میں مشہد مقدس میں كئی ملين زائرين سے خطاب كيا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال كے آغازمیں مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) كے حرم مبارك میں كئی ملين زائرين اور مشہد كے عوام سےاہم خطاب كيا.

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال كے آغازمیں مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) كے حرم مبارك میں كئی ملين زائرين اور مشہد كے عوام سے اپنے اہم خطاب میں مختلف شعبوں میں ترقی وپيشرفت اور عدل و انصاف كے فروغ كی تشريح كی اور درست مصرف كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كے ساتھ دسویں مرحلے كے صدارتی انتخابات اور اسی طرح ايران و امريكہ كے روابط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا: ايران كی عظيم قوم اپنی آمادگی اور موجودہ مثبت اقدامات كے پيش نظر انقلاب اسلامی كے چوتھے عشرے كو عدل و انصاف اور ترقی و پيشرفت كے عشرےمیں تبديل كردےگی اور اس كے بنيادی اصولوں كو عملی جامہ پہنانے كے سلسلے میں بہت بڑے اور اہم قدم اٹھائے گی۔

عوام اور زائرين كا یہ عظيم اور شانداراجتماع امام رضا(ع) كے حرم مبارك كے جامع رضوی صحن میں منعقد ہوا ، اس موقع پر رہبر معظم نےعيد نوروز اور نئے سال كی آمد كے موقع پر عوام كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے فرمايا: گذشتہ تين عشروں میں ملك كےمختلف مسائل و مشكلات كو حل كرنے میں ممتاز شخصيات ، حكام اورمديروں كے گرانقدر تجربات ،كئی ملين تعليم يافتہ، دانا اور بانشاط جوانوں كی موجودگی ، بنيادی آئين كی دفعہ 44 جيسے اہم فيصلوں كو عملی جامہ پہنانے ،سبسیڈی كو بامقصد و مؤثر بنانےاور حكام كے صوبائی اور ملك كے دور و دراز علاقوں كے دورے، نيز مختلف سائنسی ، مواصلاتی اور ارتباطاتی شعبوں میں بنيادی ڈھانچےكی تعميرات ايسے عوامل ہیں جن كی بدولت ملك كی وسيع و سريع پيشرفت اور ترقی كےسامان فراہم ہوگئے ہیں اور چوتھا عشرہ جو آج سے شروع ہوگيا ہے وہ منصوبہ سازی اور سنجيدہ كوششوں كے سائے میں حقيقی معنی میں عدل و انصاف اور ترقی اور پيشرفت كے عشرے میں تبديل ہوجائےگا ۔

رہبر معظم نے پيشرفت كے ساتھ ساتھ عدل و انصاف، طبقاتی فاصلوں میں كمی، وسائل و امكانات سے استفادہ میں برابری، ملك كے مختلف علاقوں میں وسائل كے استفادے میں پيدا ہونے والے فاصلے میں كمی كو حقيقی عدل و انصاف كے معيار قرارديتے ہوئے فرمايا: ان بڑے مقاصد تك پہنچنا سخت ضرور ہے ليكن ان كو عملی جامہ پہنانا بھی ممكن ہے اور باہمی جد وجہد اور تلاش و كوشش كے ذريعہ ہم ان مقاصد تك پہنچ سكتے ہیں ۔

رہبر معظم نے عدالت كے مصاديق كی تشريح اور سماجی اور اقتصادی بد عنوانيوں كے ساتھ مسلسل اور ٹھوس مقابلہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا: عدالت اور پيشرفت كو عملی جامہ پہنانے كے لئے مؤمن ، مخلص، باتدبير اور پختہ عزم كے مديروں كی سخت ضرورت ہے۔ ۔۔
leader.ir