غزہ پر اسرائيلی اور مصری محاصرے كی وجہ سے بيمار فلسطينيوں كی ہلاكت

IQNA

غزہ پر اسرائيلی اور مصری محاصرے كی وجہ سے بيمار فلسطينيوں كی ہلاكت

بين الاقوامی گروپ: غزہ پر اسرائيلی اور مصری محاصرے كی وجہ سے اب تك ۳۰۰ سے زائد بيمار فلسطينی ہلاك ہوچكےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حكومت حماس كے وزير صحت " يوسف المدلل"نے خبر دار كيا ہے كہ اگر یہ محاصرہ جاری رہا تو ہلاك ہونے والوں كی تعداد میں اضافہ بھی ہو سكتا ہے۔ انھوں نے بين الاقوامی برادری سےاپيل كی ہے كہ وہ اس محاصرے كے خاتمے اور فلسطينی مريضوں كی نجات كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ گزشتہ ايك مہينے كےدوران غزہ كے محاصرے كے سبب میڈيكل سہوليات نہ ہونے كی وجہ سے كم از كم ۲۰ افراد ہلاك ہوئےہیں جن میں بيشتر بچے اور عورتیں تھیں۔ اس وقت غزہ میں ايك ہزار سے زائد مريض اپنے علاج كے لیے غزہ سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ليكن اسرائيل اور مصر كی طرف سے غزہ كے محاصرے كی وجہ سے یہ ممكن نہیں ہے۔
380238