بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی "ايسوسی ایٹڈپريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حقوق بشر كے نمائندوں نے خبر دی ہے كہ مراكش كے شمالی علاقوں كے لوگوں كو اس لیے گرفتار كيا گيا ہے كہ انھوں نے مذہب تشيع اختيار كيا ہے۔ چند روز پہلے مراكشی حكام نے شہر رباط میں ايك عراقی مدرسے كو اس وجہ سے بند كر ديا تھا كہ وہ تشيع كی ترويج كررہا ہے۔ مراكش میں حقوق بشر يونين نے حكومت مراكش كو متنبہ كيا ہے كہ اس قسم كے اقدامات اس ملك كی ڈيموكريسی اور شہری حقوق كے خلاف ہیں۔ ياد رہےكہ كچھ عرصہ پہلے مراكش نے اسلامی جمہوریہ ايران پر یہ الزام لگا كر تعلقات ختم كر دئیے تھے كہ وہ مراكش میں تشيع كی ترويج كر رہا ہے۔
380224