بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی یہ تقريب نماز ظہرو عصر كے بعد شروع ہوئی۔ تلاوت قرآن مجيد كے بعد ايران كا قومی ترانہ نشر كيا گيا۔ اس كے بعد لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير جناب شيبانی ايرانی قونصل خانے كے انچارج جناب " رئيس زادہ" اور انجمن ايرانيان كے ايك عہدہ دار نے خطاب كيا۔ اور آخر میں ٹيلی ويژن سے براہ راست قائد انقلاب اسلامی اور ايرانی صدر كے نوروز كے حوالے سے پيغامات نشر كیے گئے۔
380187