بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الغد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی عمل تحريك اردن كے عہديدار " حمزہ منصور " نے اس فيصلے كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ہے كہ یہ فيصلہ پوری امت مسلمہ كے خلاف ايك سازش ہے۔ البتہ عربی اور بين الاقوامی برادری اس فيصلے كو كالعدم كرانے كی كوشش كر رہی ہے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلےجنگی جرائم كی بين الاقوامی عدالت نے سوڈان كے صدر عمر البشير كو جنگی جرائم كا مجرم قرار دے كر اس كی گرفتاری كا فيصلہ سنايا تھا جس پر مختلف ممالك كی طرف سے شديد رد عمل سامنے آيا تھا۔
380264