IQNA

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان كےنائب صدر " نعيم قاسم" نے كہا ہے كہ عربی اور اسلامی ممالك كا لبنان سےتعاون اس ملك كے مسلمانوں اور عيسائيوں كے مفاد میں ہے انھوں نے تاكيد كی ہے كہ ايران استكبار عالم اور صہيونزم كے مقابلے میں ايك موثر اور طاقتور ملك ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " المستقبل" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حزب اللہ لبنان كےنائب صدر كے گزشتہ روز بيروت میں ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جہاد كے ذريعے سازشوں كا مقابلہ كيا جا سكتا ہے۔ شيخ نعيم نےكہا كہ تمام بين الاقوامی سازشوں كے باوجود علاقے میں اسرائيل اپنے وجود كو قانونی حيثيت نہیں دے سكا انھوں نے كہا كہ مسئلہ فلسطين ،عربی ، اسلامی اور انسانی مسئلہ ہے۔ اور دنيائےاسلام فلسطين كے ساتھ ہے انھوں نے كہا كہ لبنان ، غزہ كے ساتھ ہے انھوں نے مزيد كہا كہ لبنان اور غزہ میں جہاد اسلامی نے ثابت كر ديا ہے كہ سازشوں كا مقابلہ جہاد ہی سے ممكن ہے۔
380204