بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ ايك روزہ سيمينار البانیہ كے دارالحكومت تيرانا میں منعقد ہوا جس میں دنيا كے آٹھ ممالك سے مسلمان اور عيسائی دانشوروں نے شركت كی اور امام علی علیہ السلام كی زندگی كے مختلف پہلوؤں پر بحث وگفتگو كی۔ یہ سيمينار ۲۰مارچ ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوا جس میں البانیہ ، ايران، فرانس، تركی، روس،مقدونیہ، بلغاریہ اور كوزوو كے دانشوروں نے حضرت علی علیہ السلام كی شخصيت پر تقريریں كیں۔
380246