شہيد مطہری كی شہادت كی۳۰ ویں برسی كے موقع پر " شہيد مطہری" ويب سائٹ كا افتتاح كيا جائے گا

IQNA

شہيد مطہری كی شہادت كی۳۰ ویں برسی كے موقع پر " شہيد مطہری" ويب سائٹ كا افتتاح كيا جائے گا

سماجی گروپ: اس سال شہيد مطہری كی شہادت كی ۳۰ویں برسی كےموقع پر " شہيد مطہری" ويب سائٹ كا افتتاح كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قم میں كمپيوٹر سائنس كے تحقيقی مركز نے یہ ويب سائٹ بنائی ہے۔ اس سے پہلے بھی نسيم مطہر كے نام پر ايك ويب سائٹ موجود ہے جس نےشہيد مطہری كے افكار كی ترويج كی ہے ليكن " شہيد مطہری" نامی ويب سائٹ شہيد مطہری كے افكار كی ترويج كے ساتھ ساتھ ان كی علمی اور ثقافتی خدمات كی بھی ترويج كرے گی۔ يكم مئی ۲۰۰۹ء كو شہيد مطہری كی شہادت كی ۳۰ ویں سالگرہ كے موقع پر اس سائٹ كا افتتاح كيا جائےگا۔
369347