بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر بوكان سے پارليمنٹ كے ركن " محمد قسيم عثمانی" نے خبر دی ہے كہ اس منصوبے كے لیے ۳ ارب ريال مختص كیے گئے ہیں۔ محمد قسيم عثمانی نے كہا كہ اس اقدام كی وجہ سے اس علاقے كے شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت و يكجہتی كو فروغ ملے گا۔ ياد رہے كہ یہ مدرسہ دينی طلاب كی تربيت ، مذہبی كتابوں كی نشرواشاعت اور مذہبی تحقيقات كے لیے تاسيس كيا جا رہا ہے۔
380419