موجودہ ايران، دنيائے اسلام میں محور كی حيثيت ركھتا ہے:امام جمعہ بہشہر

IQNA

موجودہ ايران، دنيائے اسلام میں محور كی حيثيت ركھتا ہے:امام جمعہ بہشہر

سياسی وسماجی گروپ: بہشہر كے امام جمعہ نے كہا كہ موجودہ ايران اسلامی دنيا میں محور اور مركز كی حيثيت ركھتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بہشہر كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين "سيد صابر جباری" نے گزشتہ روز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگر انسان اپنی زندگی میں تقوا اور عمل صالح پر عمل كرے تو اسے حتماً كاميابی نصيب ہو گی۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں تقوا كے حصول كے لیے ايك دوسرے سے سبقت حاصل كرنی چاہیے۔ انھوں نے ايران كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے سو سے زائد ممالك كے ايران كے ساتھ بڑے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ اس كی وجہ یہ ہے كہ ايران تنہا پسند ملك نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ايران دنيائے اسلام میں مركز و محور كی حيثيت ركھتا ہے۔
380580