بلغاریہ كی حكومت كی طرف سے اس ملك كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے ممكنہ فيصلے پر بلغاریہ كے مفتی كی تنقيد

IQNA

بلغاریہ كی حكومت كی طرف سے اس ملك كے اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے ممكنہ فيصلے پر بلغاریہ كے مفتی كی تنقيد

بين الاقوامی گروپ: بلغاریہ كے مفتی نے حكومت بلغاریہ پر تنقيد كی ہے كہ وہ بلغاریہ كے تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد كرنا چاہتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلغاریہ كے مفتی " حسين حافظف" نے كہا ہے كہ یہ قانون بلغاریہ میں مسلمان خواتين كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنے كے مترادف ہو گا۔ انھوں نے بلغاری حكام كو خبردار كيا ہے كہ حجاب پر پابندی اس ملك میں مذہبی تناؤ كا باعث بنے گی۔ ۲۶ مارچ ۲۰۰۹ء كو بلغاریہ كی حكومت نے اس ملك كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی پہ مشتمل ايك قانون پارليمنٹ كو ارسال كيا ہے تاكہ پارليمنٹ اس قانون پر بحث كرے۔ ياد رہے كہ بلغاریہ میں مسلمانوں كی آبادی كا تناسب ۱۲ فيصد ہے۔
380729