بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جشن كی اس تقريب كا آغاز اسلامی جمہوریہ ايران كے قومی ترانے سے ہوا۔ اس كے بعد آسٹريا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے انچارج جناب " كيارشی" نے خطاب كيا۔ جناب كيارشی نے اپنے خطاب میں عيد نوروز اور سال جديد كی مبارك باد كے بعد آسٹريا میں ايرانی قونصل خانے كی كاركردگی رپورٹ پيش كی اور مغربی سماج میں مسلمانوں كی مشكلات كی طرف اشارہ كيا۔ اس كےبعد آسٹريا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير جناب " شيبانی" نے بھی اپنے مختصر خطاب میں ايرانی ثقافت میں نوروز كی اہميت كو بيان كيا اور كہا كہ اس قومی عيد كے رسم و رواج میں بہت زيادہ اخلاقی اقدار پائی جاتی ہیں۔
380712