بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر ارومیہ كے اہل سنت امام جمعہ ملا "عبدالقادر بيضاوی" نے گزشتہ روز اس شہر كی مسجد " امام شافعی" میں لوگوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد تقوا كو دنياوی اور اخروی سعادت كا ضامن قرار ديتا ہے ۔ متقی افراد كی خصوصيت یہ ہے كہ وہ خدا كی نامحدود نعمتوں میں بھی صبر اور بردباری سے كام ليتے ہیں۔ بيضاوی نے جوانوں اور نوجوانوں كو تاكيد كی كہ وہ ثقافتی اور سماجی برائيوں سے بچنے كے لیے پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت پر عمل كریں۔
380932