بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " جكارتہ پورسٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " مفتوح بسيونی" نے جكارتہ میں مسجد " نورالاخلاص" میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات میں كاميابی كے لیے آيات قرآن اور مذہبی اقدار سے سوء استفادہ نہیں كرنا چاہیے۔ انھوں نے ان انتخابات میں اميدواروں سے درخواست كی ہے كہ وہ لوگوں كے ووٹ حاصل كرنے كے لیے لوگوں كے سامنے اپنے پروگرام پيش كریں۔ انڈونيشيا كے لوگوں كی اسلام اور دينی امور میں دلچسپی كو ديكھ كر اميدواروں كی كوشش ہے كہ مذہبی موضوعات كو موضوع سخن بنا كرلوگوں سے زيادہ ووٹ حاصل كریں۔ ياد رہے كہ انڈونيشيا كی ۲۳ كروڑ آبادی میں ۹۰فيصد مسلمان ہیں۔ اور انڈونيشيا آبادی كے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی ملك ہے۔ مبينہ طور پر ۸ اپريل ۲۰۰۹ء كو انڈونيشيا میں پارليمانی اليكشن ہو رہے ہیں۔
380754