اسرائيل نے فلسطينيوں كی وحدت كو نشانہ بنايا ہوا ہے

IQNA

اسرائيل نے فلسطينيوں كی وحدت كو نشانہ بنايا ہوا ہے

سياسی گروپ: ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے تحريك فتح كے نائب صدر كے قتل پر اسرائيل كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل نے فلسطينيوں كی وحدت كو نشانہ بنايا ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان حسن قشقاوی نے تحريك فتح كے نائب صدر "كمال مدحت" كے لبنان میں قتل كی شديد مذمت كرتے ہوئے اسے دہشت گردی كی كاروائی قرار ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تحريك فتح كے نائب صدر كا قتل ايسے موقع پر ہوا ہے جب فلسطين كے تمام گروپوں نے متحد ہو كر مسئلہ فلسطين پر غوروفكر شروع كيا ہے۔ جناب قشقاوی نے اميد ظاہر كی ہے كہ فلسطينی رہنما انتہائی ہوشياری اور عقل مندی سے اس قسم كے اقدامات كا مقابلہ كریں گے۔
379240