بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق مغربی آذربائيجان كے گورنر " رحيم قربانی" نے گزشتہ روز اس صوبے كے چند عيسائيوں سے ملاقات میں كہا كہ اس صوبے میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے خوشگوار تعلقات پورے ملك میں مشہور ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اديان الہی كے پيروكاروں كے لیے پر امن زندگی كی فضا قائم كرنا حكومت كی اولين ذمہ داری ہے۔ عيسائيوں نے بھی اس ملاقات میں سال جديد كی مناسبت سے تمام حكومتی عہديداروں كو مبارك باد پيش كی اور اميد ظاہركی كہ حكومت لوگوں كی خدمت كے حوالے سے اپنے پروگراموں كو جاری ركھے گی۔
380395