كنیڈا میں ہفتہ وحدت كی مناسبت سے " اتحاد بين المسلمين" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كنیڈا میں ہفتہ وحدت كی مناسبت سے " اتحاد بين المسلمين" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

اعزازی گروپ/سعيد حقانی: كنیڈا میں ايرانی قونصل خانے كی كوششوں سے گزشتہ ہفتے" اتحاد بين مسلمين" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كنیڈا میں ايرانی قونصل خانہ نے اس ملك میں ديگر اداروں اور فرقہ اسماعيلیہ سے تعلق ركھنے والے جوانوں كے تعاون سے اتحاد بين المسلمين كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا۔ اس سيمينار میں مسجد طريق كے پيش نماز اور ليبيا كے عالم دين نےمسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی كے موضوع پر خطاب كيا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ اسلامی ممالك كی مشكلات كا حل مسلمانوں كے اتحاد میں ہے اور كنیڈا وحدت اسلامی كو عملی جامہ پہنانے كے لیے بہترين جگہ ہے ۔ اس سيمينار كے دوسرے مقرر" شيخ اسامہ العطار" نے اپنی تقرير میں تاكيد كی كہ اتحاد بين مسلمين كے لیے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن مجيد پر عمل كریں۔ اس سيمينار میں نامور اسلامی شخصيات كے علاوہ كنیڈا كے شيعہ سنی مسلمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شركت كی۔ ياد رہے كہ كنیڈا ايك ايسا ملك ہے كہ جس میں دنيا كی بہت سی اقوام موجود ہیں اور كنیڈا كے شہر ٹورنٹو میں مختلف مكاتب فكر كے ايك سو سے زائد اسلامی مراكز موجود ہیں۔
381232