شيعوں كو اپنے اعمال میں اہل بيت (ع) كی پيروی كرنی چاہیے: آيت اللہ شيرازی

IQNA

شيعوں كو اپنے اعمال میں اہل بيت (ع) كی پيروی كرنی چاہیے: آيت اللہ شيرازی

اعزازی گروپ/جلال بيطر فان: آيت اللہ شيرازی نے انجمن العباس (ع) كے ممبران سے ملاقات میں كہا كہ شيعوں كو اپنے اعمال میں اہل بيت (ع) كی پيروی كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے" خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اصفہان كی انجمن العباس (ع) كے چند ممبران نے قم میں آيت اللہ شيرازی سے ان كے گھر پر ملاقات كی۔ اس ملاقات میں آيت اللہ شيرازی نے آيات اور روايات كا حوالہ ديتےہوئے كہا كہ انسان كو اپنے اعمال ، عبادات اور زندگی كے تمام امور میں اہل بيت (ع) كی پيروی كرنی چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ جبرائيل(ع) نے حضرت يوسف (ع) سے كہا تھا كہ كنویں سے نجات كے لیے اہل بيت (ع) سے مدد طلب كریں۔ اور حضرت موسی (ع) نے بھی غار میں اہل بيت (ع) كے توسل سے خدا سے اپنی حاجات طلب كیں تھیں۔
381367