ايران كے شہر گنبد میں حفظ قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر گنبد میں حفظ قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

اعزازی گروپ/محمود بابالی سواسری: گنبد كاووس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ خواتين كی انچارج نےخبر دی ہے كہ اس شہر میں خواتين كے لیے حفظ قرآن كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گنبد كاووس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ خواتين كی انچارج " ربابھ اسد زادہ" نے قرآن مجيد كو حفظ كرنے كی اہميت بيان كرتےہوئے كہا كہ خواتين گھر اور معاشرے كی تربيت میں اہم كردار ادا كر سكتی ہیں۔ اس لیے خواتين كے حفظ قرآن میں خصوصی توجہ دينی چاہیے۔ اسد زادہ نے مزيد كہا گبند كاووس كے ادارہ تبليغات اسلامی میں شعبہ خواتين نے خواتين كے حفظ قرآن كے لیے حفظ قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔ جن میں تجربہ كار اساتذہ سے استفادہ كيا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ یہ كلاسیں آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائیں گی۔ انھوں نے خواتين كے لیے حفظ قرآن كی ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی علوم كی ترويج قرار ديا۔
381559