علماء كو اپنے عمل كے ذريعے تبليغ كرنی چاہیے

IQNA

علماء كو اپنے عمل كے ذريعے تبليغ كرنی چاہیے

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: علماء كو اپنے عمل كے ذريعے تبليغ كرنی چاہیے كيونكہ لوگ علماء كے عمل سے دين سيكھتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گيلان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام " جمال ياری" نے شہر رشت میں پيش نمازوں كے علمی وركشاپ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ علم اور تبليغی مہارت تبليغ میں بہت مؤثر ہے ليكن اس سے بھی زيادہ مؤثر مبلغين كا اپنی معلومات پر عمل ہے۔ انھوں نے تبليغ دين كو خدا كی نعمت قرار ديا اور كہا كہ تبليغ علماء كا كام ہے اور مبلغين انبياء كے راستے پر چلنے والے ہیں۔ جناب ياری نے كہا كہ موجودہ زمانے میں شبہات كا جواب دينے كے لیے علم اور تبليغی مہارت كی ضرورت ہے اور اگر مبلغ چاہتا ہے كہ وہ ہر قسم كے سوالوں كا جواب دے تو ايسے علم كے ساتھ ساتھ تبليغی مہارت بھی حاصل كرنی چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ ہر سماج كی زندگی اس كی ثقافت سے وابستہ ہے اور ہمیں معاشرے كی اصلاح سے پہلے اپنی ثقافت كی اصلاح كرنی چاہیے۔
381551