ايران كے شہر ہرند میں امام خمينی (رح) كی اہلیہ كی رحلت كی مناسبت سے مجلس كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر ہرند میں امام خمينی (رح) كی اہلیہ كی رحلت كی مناسبت سے مجلس كا انعقاد

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: امام خمينی (رح) كی اہلیہ كی رحلت كی مناسبت سے شہر ہرند كےمركزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں مذہبی انجمنوں ، اداروں اور حكومتی عہديداروں كی شركت كے علاوہ لوگوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"كے اعزازی نامہ نگار نے اصفہان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہرند كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام "مرادی" نے اس مجلس عزا سے خطاب كيا۔ انھوں نے اسلامی انقلاب كی تاريخ اور اسلامی جمہوریہ كے قيام امام خمينی (رح) كی خدمات كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ یہ كامياب مرد كے ساتھ اس كی اہلیہ كا كردار بھی نظر آتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اگرچہ امام خمينی (رح) اپنے اخلاص اور شجاعت كے نتيجے میں قوم كو اسلامی جمہوریہ كا تحفہ دينے میں كامياب ہوئے تو اس میں ان كے گھرانے اور بالخصوص ان كی بيوی كا بہت بڑا حصہ ہے۔ جناب مرادی نے كہا كہ امام خمينی (رح) كی زوجہ نےاسلامی انقلاب كے بانی كی خدمت اور دلجوئی كر كے اپنی عظمت كا لوہا منوايا ہے۔ ان كی انقلاب اور اسلام كی اس خدمت كا اجر خداوند عالم كے پاس ہے۔
381549