بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلے كے لیے مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) اور بنياد نور نے شہر مزار شريف كے مختلف علاقوں میں " حجاب قيد ہے يا عزت" كے عنوان سے كتاب تقسيم كی۔ مذكورہ مقابلے كے منتظم حجت الاسلام " سيدی" نے كہا ہے كہ مذكورہ كتاب میں احاديث اور حجاب اسلامی كے متعلق داستانیں ہیں۔ یہ مقابلہ ايك مہينے كے اندر منعقد ہو گا۔
381923